بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں،اسد عمر

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے قانون پر مکمل عمل

درآمد کیا جائے اور بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گیس نقصانات کو پورا کرنے کے لئے دونوں کمپنیاں حکمت عملی

تیار کریں دونوں کمپنیاں مشترکہ حکمت عملی ٹاسک فورس کو پیش کریں بجلی چوروں کے کنکشن

منقطع کر دئیے جائیں اجلاس میں آئی پی پیز کی تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی اس موقع پر حکام

نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سات میں سے پانچ آئی پی پیز کی تجزیاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے

اور آئی پی پیز کی تجزیاتی رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس موقع پر کمیٹی نے بجلی چوروں کے

خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی ہے جبکہ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم سے گیس کے گیس کی

چوری کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ اسد عمر عمر نے کہا کہ گیس کمپنیاں گیس نقصانات کی ماہانہ

رپورٹ پیش کریں انہوں بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں بجلی چوری کے قانون پر

مکمل عمل درآمد کیا جائے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply