نواز شریف کو سابق وزیر اعظم کا پروٹوکول دیدیا گیا

Spread the love

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ضمانت

پر رہائی ملنے کے بعد سابق وزیر اعظم کا پروٹوکول دیدیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق

حکومت نے نواز شریف کو سکیورٹی فراہم کردی ہے جس کے مطابق پولیس کی

1گاڑی اور 5پولیس اہلکار نواز شریف کی سکیورٹی پر تعینات ہوںگے ۔ سکیورٹی

اہلکار 3شفٹوں میں نواز شریف کے ساتھ موجود رہیں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ

جاتی امراء اور اطراف میںسکیورٹی ڈویژن اور مقامی پولیس کے 30پولیس اہلکار

بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply