اسلامو فوبیا لہرمیں شدت، برطانیہ نیوکاسل میں مسجد پر حملہ، قرآن پاک شہید

Spread the love

لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی لہر بڑھ گئی ، نیوکاسل میں حملہ

کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ غیرملکی خبررساں ادا ر ے

کے مطابق برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی نئی لہر، نفرت انگیز جرائم میں 600

فیصد اضافہ ہوگیا، نیوکاسل میں حملے سے مسجد کی عمارت اور قر آ ن مجید

کے نسخوں کو نقصان پہنچایا گیا، توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس نے 2 لڑکیوں سمیت

6 افراد کو حراست میں لے لیا، ان حملوں کو مسلمانوں کیخلا ف نفرت انگیز

جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس میں 600 فیصد اضافہ دیکھنے میں

آیا ۔ نیوکاسل میں اسلامک سکول پر حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد 6

نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔22 مارچ کو برمنگھم کی 5مساجد کو نقصان پہنچانے

کے الزام ایک 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ایسٹ لندن کی مسجد

کے باہر ہتھوڑے سے ایک شخص پر ہونیوالے حملے سے متعلق عوام سے

معلومات کی اپیل کی ہے ۔ گز شتہ جمعہ کو برطانیہ میں نماز جمعہ کے اوقات

کے دوران اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply