پاکستان کیساتھ اعتماد کا رشتہ مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،امریکہ

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ

پلاڈینو نے کہا ہے افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنے میں پاکستان اہم کر دار ادا

کر سکتا ہے جبکہ پاکستان سے اعتماد کا رشتہ مضبوط کرنے کی بھی ضرورت

ہے ، دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا عمل قابل تعریف ہے ۔ ترجمان کا

اپنے ایک بیان میں مزید کہنا تھ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان اور

امریکہ کے درمیان اعتماد پیدا کرنے پر زور د ے رہے ہیں اور امریکہ ایک ایسا

خوشحال پاکستان چاہتا ہے جوعلاقائی استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔

پاکستان سے اعتماد کا رشتہ مضبوط کرنیکی ضرورت ہے اور ہم ایسا پاکستان

دیکھنا چاہتے ہیں جو خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے۔رابرٹ پلاڈینو نے کہا

جوہری ہتھیاروں کا پھیلا ئو امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے جبکہ موجودہ

امریکی انتظامیہ کو جوہری پر و گرام کے پھیلا ئو پر تشویش ہے۔



Leave a Reply