پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن ’’آج‘‘منایا جائیگا

Spread the love

مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ افراد تقریبات کا اہتمام کرینگے
لاہور(شوبز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن آج (بدھ ) 27مارچ کو منایا

جائے گا ۔ورلڈ تھیٹر ڈے منانے کا مقصدڈراموں،ڈانس اور میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے

خیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے ۔اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ

افراد تقریبات کا اہتمام کریں گے اور اس بات کا عہد کیا جائے گاکہ ملک میں غیر اخلاقی تھیٹرکے

خاتمے اور اصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔تھیٹر کا مطلب عرف عام میں

کسی کہانی کو ناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس

کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایا۔شیکسپیئر جیسے

عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔پاکستان میں بھی تھیٹر کا آغاز انتہائی شاندار تھا آغا حشر

کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے اس حوالے سے بہت نام کمایا۔دور حاضر میں فلمی

کلچر اور نجی ٹی وی چینلز کی یلغار میں تھیٹر کو زندہ رکھنادل گردے کا کام ہے آج کل تھیٹروں میں

ڈراموں کی بجائے رقص اور کامیڈی سے کام چلایا جارہا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں

کو تھیٹروں تک لانے کیلئے سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جائیں جو کہ کسی

جہاد سے کم نہ ہو گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply