فلم ’’لال کبوتر‘‘ انڈسٹری کا نیاباب قرار

Spread the love

اسلام آباد (شوبز رپورٹر)میرا سیٹھی نے لال کبوتر کو حالیہ پاکستانی سینما کا‘‘گیم چینجر’’قرار

دے دیا۔پاکستانی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کو انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں نے نیا باب قرار دیدیا۔ باکس آفس

پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔ ہمایوں سعید کا کہنا

تھا کہ یقینا یہ غیرمعمولی حد تک اچھی فلم ہے۔ اداکار علی رحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں آج تک بنائی

گئی بہترین فلم ہے۔ اداکار عثمان خالد کا کہنا ہے کہ لال کبوتر نے نئے باب کا آغاز کر دیا۔

Leave a Reply