پاکستانی ٹیم کو تجربات کی بھٹی میں جھونک دیا گیا

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کو تجربات کی بھٹی میں جھونک دیا گیا جب کہ جیت سے

زیادہ تجربات کی فکر لاحق ہونے سے ورلڈکپ مہم متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔پاکستان کی تجرباتی

ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں سخت مشکلات کا شکار ہے، شارجہ میں پہلے میچ کے بعد

دوسرے میں بھی8وکٹ سے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اتوار کو پاکستانی ٹاپ آرڈر بْری طرح

ناکام ثابت ہوئی۔پی ایس ایل میں اچھی فارم میں نظر آنے والے امام الحق کے ساتھ شان مسعود بھی بڑی

اننگز نہ کھیل سکے، پہلے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل کا بیٹ نہیں چل پایا،

مشکل صورتحال میں محمد رضوان اور شعیب ملک نے ٹیسٹ انداز کی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل

284 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،البتہ بولرز ایک بار پھر بے بس نظر آئے۔ایرون فنچ اور عثمان

خواجہ نے209 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت بنا دی،کسی موقع پر بھی پاکستان میچ میں واپس آتا

دکھائی نہیں دیا، سازگار کنڈیشنز میں سب سے زیادہ مایوس عماد وسیم نے کیا۔ورلڈکپ میں پاکستان کے

اہم مہرہ سمجھے جانے والے آل راؤنڈر نے 8اوورز میں 60 رنز دیے، پہلے میچ میں بھی انھوں نے

اپنا کوٹہ پورا کرنے سے قبل 50رنزکی پٹائی برداشت کرلی تھی۔ مسلسل دوسری شکست کے بعد

گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے جو بات کی اس سے بھی یہی تاثر ابھرتا ہے کہ ٹیم کو جیت سے

کوئی غرض نہیں اور سیریز کو تجربات کیلیے ایک لیبارٹری سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply