27 مارچ کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1794 کو امریکی کانگریس نے ملک میں بحری فوج قائم کرنے کی منظوری دی ۔

1824 کینیڈا نے سوویت یونین کو تسلیم کیا۔

1854 کریمین جنگ:برطانیہ نے روس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1855 کو امریکی موجود ابراہام گیسز نے کوئلے سے ایک نئی قسم کا تیل کیروسین آئل کے نام سے ایجاد کر کے پیٹنٹ کروایا

1905 برطانیہ میں پہلی بار قتل کے ایک مقدمے میں انگلیوں کے نشانات کو بہ طور ثبوت استعمال کیا ۔

1958 کو نکیتا خروشیف سوویت یونین کے وزیر اعظم بنے

1977 کو ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا اور خوفناک حادثہ پیش يا جب جزائر کینرلی کے ایئر پورٹ پر دو 747 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرائے گئے اس حادثے میں 852 افراد ہلاک ہوئے۔

2008 ناروے اور جنوبی کوریا نے کوسوو کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔

ولادت

1677ء نظام الدین محمد سہالوی دراصل ملا نظام الدین کے نام سے شہرت رکھتے ہیں جو بانی درس نظامیہ ہیں۔ ملا نظام الدین نویں تاریخ جمادی الاولیٰ بروزبدھ 1161ھ بمطابق مئی 1748ء عمر 75برس میں انتقال ہوا۔’’فاضل قدوۂ دین و دنیا‘‘ تاریخ وفات ہے۔

1845ء ولہیلم رونٹیگن،جرمنی کا ماہر طبعیات جس نے ایکس شعاع دریافت کیں پروشیا میں پیدا ہوا۔ زیورچ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سٹراس برگ، گیئسن، وہارزگ برگ اور میونخ کی دانش گاہوں میں پروفیسر رہا۔ 1895ء میں اس نے ایکس شعاع جنہیں اس کے نام کی مناسبت سے رونتجن شعاع بھی کہتے ہیں دریافت کیں۔ 1901ء میں اسے طبعیات کا پہلا نوبیل انعام ملا۔ ان کا انتقال10 فروری 1923ء

1847وتو والاخ، جرمنی کے ایک کیمیاء دان تھے جنھیں 1910 میں کیمیاء کا نوبیل انعام دیا گیا جس کی وجہ انکی جانب سے کئی گئی نامیاتی کیمیاء اور کیمیائی صنعت میں تحقیق تھی اور ایک الیسائیکلک کمپاونڈ کی گئی اولین تحقیقات تھی۔ ان کا انتقال 26 فروری 1931ء کو ہوا۔

1901ء ایساکو ساٹو، جاپان کے ایک سیاست دان ،او ر39 ویں وزیر اعظم تھے، جن کی امن کی خدمات کودیکھ کر1974ء میں انھیںنوبل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان کا انتقال 3 جون 1975ء کو ہوا۔

1961ء سید سردار احمد پیرزادہ اردو زبان کے پہلے نابینا صحافی، دانشور، تجزیہ و کالم نگار، مقتدرہ قومی زبان کے ماہانہ جریدہ اخبار اردوکے ایڈیٹر اور ریڈیو، ٹی وی کے اینکر پرسن ہیں۔

سید سردار احمد پیرزادہ کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

1979ء عمران طاہر ایک پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہے۔

26 مارچ کے واقعات پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

وفات

1898 سر سید احمد خان کا انتقال ہوا۔

1967ء جاروسلیو ہیروسکی ایک چیک کیمیاءدان اور موجد تھے ان کا شعبہ پیلوریلوگرافی تھا۔انھیں 1959 میں کیمیاء کو نوبیل انعام دیا گیا۔ وہ 20 دسمبر 1890ء کو پیدا ہوئے۔

1968ء یوری گاگرین، خلا میں جانے والے پہلے انسان تھے۔ وہ 9 مارچ 1934ء کوپیدا ہوئے۔

2007ء پاول لیوٹربر ایک امریکی کیمیاء دان تھے جنھوں نے 2003ء کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ وہ 6 مئی 1929ء میں پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

ہندوستانی یومِ اُردو صحافت

Please follow and like us:

Leave a Reply