بم کی افواہ ،ممبئی سے سنگا پور جانیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Spread the love

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )ممبئی سے سنگا پور جانیوالے سنگا پور ایئر لائنز کے طیارے میں اس وقت

کھلبلی مچ گئی۔جب طیارہ ایس کیو 423ممبئی سے پرواز کرگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پروازکے

تھوڑی دیربعد ایئر لائن کو فون موصول ہوا۔جس میں دعویٰ کیا گیا کہ طیارہ میں بم رکھا گیا ہے۔ اس

کے بعد سنگا پور فضائیہ نے حصار میں لیکرطیارے کو چانگی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار

لیا۔سیکیورٹی چیکنگ کے دوران افسران نے خاتون اور ایک بچے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع

کردی۔سنگا پور ایئر لائنز نے اس خبر کی تصدیق کی کہ ممبئی سے سنگا پور جانیوالے طیارے میں بم

کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ طیارہ 26مارچ کو مقامی وقت کے

مطابق 8بجے سنگاپور پہنچا جس میں 263مسافر سوار تھے۔مزید معلومات تحقیقات کے بعد جاری کی

جائیں گی۔

Leave a Reply