اسلام آباد، سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ،طلبہ میں خوف و ہراس

Spread the love

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ

سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح سیکٹر جی ایٹ کے

سکول میں طلبہ میٹرک کے امتحانات میں مصروف تھے کہ اس دوران گاڑی میں سوار نامعلوم افراد

نے سکول کے گیٹ پر فائرنگ شروع کر دی۔سکول انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اطلاع دینے

پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورملزمان کی تلاش

شروع کر دی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔



Please follow and like us:

Leave a Reply