مسلم لیگ ن صحت پر سیاست کی بجاے نواز شریف کی صحت پر توجہ دے، ندیم افضل چن

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے سپریم کور ٹ کے فیصلہ پر کہا

ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ماضی میں

صحت پر سیاست کی نہ ہی اب کریں گے۔ترجمان وزیراعظم نے کہا مسلم لیگ ن بھی صحت پر سیاست

کی بجاے نواز شریف کی صحت پر توجہ دے،مسلم لیگ ن کے عدلیہ کے حوالے سے بیانات بہتر ہو

رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم خوش آئند ہے۔ندیم افضل چن نے کہا

امید ہے ن لیگ عدلیہ کے فیصلوں کو آئندہ بھی تسلیم کیا کرے گی۔ انہوں نے کہا ہم جمہوریت پر

مکمل یقین رکھتے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply