مہمند ڈیم کی 183ارب میں تعمیر کا ٹھیکہ چائنہ گزوبہ گروپ اور ڈیسکون کوتفویض

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ چائنہ گزوبہ گروپ اور ڈیسکون کو مشترکہ

طور پر دے دیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں

ہوئی، پی سی وَن کے مقابلے میں 18 ارب روپے کی بچت ہوئی، حتمی کنٹریکٹ کی مالیت تقریباً 183

ارب 52کروڑ روپے ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 5 سال 8 ماہ میں

مکمل ہوگا، ڈیم میں 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ

ڈیم سے پشاور کو پینے کے لیے یومیہ 300 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا۔اس کے علاوہ ڈیم کی تعمیر سے

پشاور، چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی۔



Leave a Reply