کسٹم عدالت کاماڈل ایان علی کی بذریعہ انٹر پول گرفتاری کا حکم

Spread the love


راولپنڈی(کورٹ رپورٹر ) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے

ذریعے گرفتاری کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی جہاں بھی ملے گرفتار کر لیا جائے۔ منگل

کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،

اس دوران تمام 18 گواہ پیش ہوئے اور بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ عدالت نے ملزمہ ایان علی کے

نئے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کی کیس التوا کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کوعدالت

سرنڈر کرنے تک کوئی قانونی رعایت نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے ملزمہ ایان علی کو اشتہاری قرار

دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے انٹرپول کے ذریعے ایان علی کی گرفتاری کی

کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی جہاںبھیہوں انہیں گرفتار کرلیا جائے، اس

کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ ایان علی

کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

Leave a Reply