مستحکم,پرامن پاکستان, ہمارا نصب العین ,جنرل باجوہ

Spread the love

اسلام آبادم(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستحکم اور پرامن

پاکستان ہمارا نصب العین ہے، سی پیک پورے خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،

ہماری پوری توجہ پاکستان کو پرامن، محفوظ، مستحکم اور نارمل ملک بنانے پر مرکوز ہے۔ آئی ایس

پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ چوتھی پاکستان برطانیہ

استحکام کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں داخلی و سرحدی سلامتی کے

امور کا احاطہ کیا اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر تفصیلی اظہار خیال کیا ۔آئی ایس پی آر

کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملک کے اندر اور خطے میں امن کی بحالی کا اعادہ بھی کیا۔

آرمی چیف نے خطے کی سیاست، سکیورٹی اور معیشت پر سی پیک کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے

کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدرای پورے خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔بعد ازاں

برطانوی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نکولس یارڈلے مونارڈ سینڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور عسکری معاملات پر تبادلہ خیال کیا

گیا۔

Please follow and like us:

مستحکم,پرامن پاکستان, ہمارا نصب العین ,جنرل باجوہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply