ملک میں67لاکھ لوگ منشیات کے عادی,سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

Spread the love

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک

میں67لاکھ لوگ منشیات استعمال کرتے ہیں جن میں سے 47لاکھ منشیات کے بغیر نہیں رہ سکتے،

15سے 19سال کہ منشیات کے عادی 2فیصد ،20سے 24سال کے 6 فیصد ، 25سے 29سال کے

9فیصد 30سے 34سال کے 11فیصد اور 35سے 40سال کے 11فیصد افراد نشے کے عادی ہیں،زہن

پر اثراندازہونیوالی منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے انسداد منشیات کیلئے بنائی گئی

پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔قائمہ کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ کو مسترد کر دیا

اور اسکی تحقیقات کیلئے سینیٹر عبدلقیوم کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی اجلاس میں

آئی جی اسلام آباد پولیس کی عدم شرکت کی وجہ سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے

تدراک کیلئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ آئندہ اجلاس تک موخر کر دی گئی۔ سیکرٹری منشیات

کنٹرول عارف نواز نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر ز کی مرمت کیلئے سپلیمنٹری گرنٹ کی

ضرورت ہے اس کے لئے تین سالوں سے درخواست کر رہے ہیں مگر فنڈ نہیں ملے مرمت کیلئے

تقریبا 48لاکھ ڈالر درکار ہیں۔ افرادی قوت کے حوالے سے کمیٹی کو بتایاگیا کہ ادارے کے پاس

کل29سو انفرادی قوت ہے مگر چاروں صوبوں اور وفاق سمت دیگر علاقوں کے لئے کم از کم

10ہزار انفرادی قوت کی ضرورت ہے گزشتہ حکومت نے اسکی منظوری دی تھی مگر وزارت خزانہ

کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس میں پیش رفت نہیں ہو سکی جس پر قائمہ کمیٹی نے اس حوالے سے

کی گئی خط و کتابت، منظوری اور سیکرٹری خزانہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply