عدلیہ,ادارے خود مختار,عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت

سے متعلق فیصلے پر کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ذرائع

کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو

نوازشریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت کے فیصلے پر رد عمل میں کہا

کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار

ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت

پہلے ہی کرچکے ہیں، ان کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply