بی جے پی اقتدار کی ہوس میں منافقت اور تعصب کو ہوا دے رہی ہے، راہول گاندھی

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر اور رکن

پارلیمنٹ راہول گاندھی نے گڑ گائوں میں مسلم گھرانے کو انتہا پسندوں کی جانب

سے تشدد کا نشانہ بنانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا

کہنا تھا کہ ہر محب وطن شخص ویڈیو دیکھنے کے بعد کراہیت محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی مفادات کے لیے نفرت کو ہوا

دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس بات کی یاددہانی ہے کہ بی جے پی

کی حکمت عملی کے کیا سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ

روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ انتہا پسند ایک مسلم

گھرانے کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گڑگائوں

کے علاقے دھماسپور میں پیش آیا۔ جس کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے ہولی

کے دن ایک گھر میں گھس کر وہاں رہنے والوں اور وہاں آئے مہمانوں کو بری

طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھر کے بچے کرکٹ کھیل

رہے تھے کہ کچھ لوگ وہاں آئے اور کہا کہ پاکستان جاکر کرکٹ کھیلو۔

Leave a Reply