طالبان حملے میں 2 امریکی ہلاک ، فضائی کارروائی میں 4افغان اہلکار، 14شہری جاں بحق

Spread the love

قندوز(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں

دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں4افغان اہلکار و ںکے علاوہ

بچوں اور خواتین سمیت 14شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی

ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے مضافات میں ایک گھر

کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 بچے اور 4 خواتین اور 2مرد جاں بحق

جبکہ افغان پوسٹ پر بمباری سے 4افغان اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔ پینٹاگون کی

جانب سے جاری اعلامیہ میں دو امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق

کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 29سالہ جوزف اور 33سالہ کولورڈاو 242 بٹالین کا

حصہ تھے۔دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی رپو ر ٹ میں تصدیق کی کہ

امریکہ نے قندوز میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین

سمیت تقریبا 14 شہری جاں بحق ہو گئے ۔ امریکی فوج کی ترجمان نے فضائی

حملوں کی تصدیق کی شہریوں کی ہلاکت کا الزام افغان طالبان پر عائد کیا۔

سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے د عو یٰ کیا طالبان شہریوں کے گھر میں روپوش تھے

اور بلاخوف و خطر اپنے کمپائونڈ میں نقل و حرکت کررہے تھے۔دوسری جانب

افغان حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔قندوز کونسل

کے نائب سربراہ سیف امیری نے بتایا امریکی فضائی حملے میں تقریبا 8 بچے

اور4خواتین جاں بحق ہوئی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply