خیبرپختونخواکے25اوربلوچستان کے21اضلاع میں پولیو مہم شروع

Spread the love

پشا و ر/کو ئٹہ (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواکے25اوربلوچستان کے21اضلاع

میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو تین دن جاری رہے گی، تفصیلات کے

مطا بق خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران خیبرپختونخوا

میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا چھپن لاکھ بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے

پلائے جائیں گے،ستائیس ہزارسے زائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جوگھرگھرجاکرہربچے کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی،پولیو ٹیموں

کوبس اڈوں،ریلوے سٹیشنوں ،افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں اوردوسرے عوامی

مقامات پربھی تعینات کیاجائے گا،اسی طرح سے طورخم میں پاک افغان سرحد

پرہرعمرکے بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کی مہم شروع ہوئی ہے

تاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان پولیو وائرس کے پھیلائو کو

روکاجاسکے،بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے سترہ لاکھ بچوں کوپولیو

سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے،اس مقصد کے لئے تقریبا چھ ہزارموبائل

ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے جامع

اقدامات کئے گئے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply