159

اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے ٹھکانوں پرکارروائی

Spread the love

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولہ باری کے

بعد حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کی جبکہ دو

روز قبل زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان بھی جاں بحق ہوگئے۔خبرایجنسی اے

ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے

طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور یہ کارروائی

سرحد پر ہونے والے احتجاج کے نتیجے میں کی گئی ہے۔دوسری جانب فسلطینی

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم میں

زخمی ہونے والے نوجوان دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اپنے

بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطنیوں نے دھماکا خیز مواد سرحد پر لگی باڑ پر

پھینکا جس کے بعد زمینی کارروائی کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد دھماکا

خیز ڈیوائسز کے جواب میں آئی ڈی ایف طیارے نے غزہ پٹی کے شمالی حصے

میں قائم حماس کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی طیاروں کی فضائی

کارروائی سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع تاحال نہیں پہنچی تاہم وزارت

صحت نے زخمی نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں