بجلی چوری کیخلاف کریک ڈا ئو ن سے 42 ارب روپے نقصان کی بیخ کنی ہوئی,فوادچودھری

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

بجلی چوری کیخلاف بڑے کریک ڈا ئو ن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو

گئے ہیں مہم کے نتیجے میں 42ارب روپے کی بجلی چوری اور نقصانات کی بیخ

کنی ہوئی ہے ۔ ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا بجلی چوری پر بڑے کریک

ڈا ئو ن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، بجلی چوری کی اس مہم

میں بیس ہزار پرچے درج ہوئے ہیں، دو ہزار لوگ گرفتار ہیں ان میں پانچ سو کے

لگ بھگ محکمہ بجلی کے ملازمین ہیں،اب تک اس مہم کے نتیجے میں بتالیس

ارب روپے کی بجلی چوری اور نقصانات کی بیخ کنی ہوئی ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply