حکومتی غفلت، تیل اور گیس کے موجودہ ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر)ملک میں توانائی کی طلب میں اضافہ،نئے ذخائر کی تلاش

میں حکومتی غفلت، تیل اور گیس کے موجودہ ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے۔

تیل اور گیس کی دستیابی سے متعلق وزارت پیٹرولیم کے چونکا دینے والے

انکشافات سامنے آ گئے ۔دستاویزات کے مطابق تیل اور گیس کے موجودہ ذخائر

صرف 13 سال کے لیے رہ گئے،66برسوں میں 37ہزار ارب کیوبک فٹ گیس

کے ذخائر استعمال کر لیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 321 ذخائر

میں گیس کی مقدار 19ہزار ارب کیوبک فٹ رہ گئی، سوئی میں گیس کے بڑے

ذخائر 12ہزار ارب سے کم ہو کر 1 ہزارارب کیوبک فٹ رہ گئے، تیل کے

1ارب 24 کروڑ بیرل کے ذخائر میں سے 89 کروڑ بیرل تیل استعمال کر لیا گیا

ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4ارب کیوبک فٹ اور تیل 90ہزار بیرل پیدا ہوتا

ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کے66فیصد حصے میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے

سروے تک نہ ہو سکا، متعدد مقامات پر تیل اور گیس دریافت ہوا لیکن پیداوار

شروع نہ کی جا سکی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply