آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ،سکیورٹی امورپر تبادلہ خیال

Spread the love

(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورہ پر

آنے والی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ و سکیورٹی پالیسی

فیڈریکا موغرینی نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور

اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ یور پی یونین کی نمائندہ نے

علاقائی امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔پیرکو آئی ایس پی آر

کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں یو ر پی یو نین کی نمائندہ خصوصی برائے

خارجہ و سکیورٹی پالیسی فیڈریکا موغرینی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی

صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یورپی یونین کی نمائندہ نے علاقائی امن کیلئے

پاکستان کے مثبت کردار کی تعر یف کی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply