ہم اپنے پہلے موقف پر قائم ، پیچھے آئی ایم ایف کو ہٹنا پڑا،اسد عمر

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے آئی ایم ایف

کیساتھ نومبر میں ہونیوالی ملاقات میں جس موقف پر تھے ’ آج بھی ہم اس پر قائم

ہیں جبکہ ہمارے دلائل سے آئی ایم ایف کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

آئی ایم ایف کے ریجنل سربراہ کی تبدیلی کی وجہ سے نئے تعینات ہونیوالے

سربراہ پاکستان آرہے ہیں لیکن ان سے قرضے کے کسی معاہدے پر دستخط نہیں

ہورہے۔ اس موقع پروزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی کے سربراہ ندیم

یاسرنے کہا بجلی چوروں کیخلاف 20 ہزار ایف آئی آرز کاٹی ہیں ،دو ہزار بجلی

چوروں اور چوری میں معاونت کرنیوالوں کو جیل بھیج چکے ہیں۔ پہلے مرحلے

میں سمارٹ میٹرز لا رہے ہیں جن کی مدد سے کنٹرول روم سے ان کو آپریٹ کیا

جا سکے گا، تین ماہ میں دو فیصد لائن لاسز اور چوری کو کنٹرول کرتے ہوئے

42 ارب روپے حاصل کئے ہیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply