ایک بار رافیل طیارے مل جائیں پھر پاکستان کیساتھ نمٹ لینگے ، بھارتی ائیر چیف کی بڑھک

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ایئر فورس کے سربراہ بی ایس دھنوا کا کہنا

ہے رافیل طیارے برصغیر میں سب سے بہترین جنگجو طیارے ہونگے ۔ ایک بار

رافیل طیارے آ جائیں پھر پاکستان ایل او سی اور سرحد پر آنے کی جرات بھی

نہیں کرے گا،ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انکا مز ید کہنا تھا رافیل ہمارے

فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنائے گااور پاکستان لائن آف کنٹرول یا سرحد کے

قریب بھی نہیں بھٹک سکے گا،ہم طیار و ں میں اس طرح کی صلاحیت پیدا کر

رہے ہیں جس کا جواب پاکستان کیلئے دینا مشکل ہو جائیگا جبکہ رواں سال ستمبر

میں رافیل طیارے مل جائینگے۔ یہ طیارے پاکستان اور بھارت کے پاس موجودہ

بہترین طیاروں میں سب سے اوپر ہونگے۔ ٹی وی انٹرویو کے بعد بھاتی ائیر چیف

مارشل بی ایس دھنواکا نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ

بھی کہنا تھاکہ بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتروجدید بنانے کیلئے روسی ایوی

ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردیدیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے

سے مزید کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کی۔خیال رہے پاکستان کی جوابی کا ر ر و ا

ئی کے بعد بھارت نے روس کو رافیل طیاروں کا آرڈردیا تھا۔



Please follow and like us:

Leave a Reply