دنیا کا مہنگا ترین کبوتر17 لاکھ پائونڈ میں نیلام

Spread the love

کبوتر ارمانڈو مسلسل تین بار طویل پرواز کی عالمی ریس کا چیمپئن ہے، کبوتر کے ایک چینی شوقین نے خریدا

بیجنگ(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) دنیا کا سب سے مہنگا ترین کبوتر17 لاکھ پائونڈ میں نیلام کردیا گیا ۔

کبوتروں کی نیلامی کرنے والے ادارے پیپا کے مطابق تین بار طویل سفر کی دوڑ کے فاتح کبوتر ارمانڈو کو

نیلام کردیا گیا ۔ چین سے تعلق رکھنے والے کبوتر کے ایک شوقین نے اس کو 17 لاکھ پائونڈ میں خرید لیا ۔

نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار دیا،اس کبوتر کو اس کی

رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح کے نام پر کبوتروں کا لیوس ہیملٹن کا نام بھی دیا گیا ۔

یادرہے کہ کبوتر ارمانڈو مسلسل تین بار طویل پرواز کی عالمی ریس کا چیمپئن ہے۔ارمانڈو کی مقبولیت کا

اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں نیلامی مکمل ہوگئی اور یہ اب تک فروخت

ہونے والا سب سے مہنگا کبوتر ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین کار چند منٹ میں فروخت: تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

Please follow and like us:

Leave a Reply