اسلامو فوبیا: امریکہ کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی

Spread the love

مسجد کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار، فوری اقدامات سے آگ کو بجھا دیا گیا

کیلیفورنیا(صباح نیوز، مانیٹرنگ ) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی

گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو Escondido میں

واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فورا اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھائی۔

رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان

پہنچا۔ مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے

سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply