شاہ سلمان کی جانب سے شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم

Spread the love

ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں مصر کے ڈاکٹر محمود فہمی حجازی اور ڈاکٹر عبدالعلی الودغیری شامل

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں بین الاقوامی شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم

کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں

نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں شاہ فیصل ایوارڈ تقسیم کئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ فیصل

ایوارڈ کی تقسیم کے بعد شاہ سلمان کو سلمان الوفا کے عنوان سے ایک تصویری نمائش کے ذریعے بریفنگ

بھی دی گئی۔ شاہ سلمان نے ریسرچ، انوویشن اور اقتصادی ترقی کے سینئر نائب صدر اور شاہ عبداللہ سائنس

وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور کیمیا دا ن جان فریشیہ کو ان کی سائنسی خدمات پر شاہ فیصل

ایوارڈ جاری کیا۔شاہ فیصل ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مصر کی ادبی شخصیت ڈاکٹر محمود فہمی حجازی

اور ڈاکٹر عبدالعلی الودغیری شامل ہیں۔ انہیں مشترکہ طورپر شاہ فیصل ایوارڈ دیاگیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply