بنگلورو میں ایک اور کشمیری طالب علم پر قاتلانہ حملہ

Spread the love

بیرون ریاست مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پھر خوفزدہ

نئی دہلی (کے پی آئی )بنگلورو میں ایک اور کشمیری طالب علم کو لہولہان کر دیا جس کو نازک حالت مین اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کشمیری طالب علموں کو زد کوب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بنگلور و میں ابرار ظہور دھار ساکنہ سرینگر پر بلوائیوں نے حملہ کرکے اس کی ہڈی

پسلی ایک کردی جس کے نتیجے میں اس کے سر کو گہری چوٹیں آئیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کشمیری

طالب علم کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ بنگلورو کے انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہے اور گذشتہ روز جونہی وہ کالج سے

گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران بلوائیوں نے روک کر ڈنڈوں او رآہنی ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے

نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ زخمی کشمیری نوجوان کے مطابق وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور

کررہا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ کشمیری طالب علموں پر حملوں کے بعد وزارت داخلہ نے ایک سیل بھی قائم کیا

تاہم ملک کی مختلف ریاستوں پر آئے روز کشمیریوں پر حملے جاری ہیں

Please follow and like us:

Leave a Reply