پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی(تپ دق )کا عالمی دن منایا گیا

Spread the love

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی ( تپ دق)کا عالمی دن منایا گیا۔دنیا بھر میں ٹی بی (

تپ دق) کا عالمی دن منانے کا عالمی سطح پر اس مہلک مرض کوروکنے کے ساتھ ساتھ اس مرض میں مبتلا

افراد کیلئے موثر علاج کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی ۔رپورٹس کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں

لاکھوں لوگ اس موذی مرض کا شکار ہوتے ہیں جبکہ روزانہ تقریبا ساڑھے 4ہزارمریض بروقت علاج کی

سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ٹی بی کوئی لاعلاج بیماری نہیں اور اس کے

علاج کے لیے دوائیں بھی آسانی سے دستیاب ہیں لیکن ان سب کے باوجود اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ

صحت(ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹس کے مطابق ٹی بی دنیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پرھیں: دنیا میں ہونے والے دیگر واقعات اور تہوار

Please follow and like us:

Leave a Reply