مالی، شکاری قبیلے کا گائوں پر حملہ، 130 افراد ہلاک

Spread the love

شکاری قبیلے نے گائوں کے لوگوں پر فائرنگ کی اور گھروں کو آگ لگا دی

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کیلئے فوج طلب

بماکو (صباح نیوز) افریقی ملک مالی میں شکاری قبیلے نے گائوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 130

افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق مالی میں شکاری قبیلے نے مقامی گائوں پر حملہ

کر دیا، حملہ آور شکاری قبیلے کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے بعد گائوں کے تمام گھروں کو آگ لگا دی

گئی جس کے نتیجے میں 130افراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں گروپوں کے درمیان زمین اور پانی کی ملکیت پر

اکثر جھگڑا رہتا ہے۔دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقہ میں فوج کو طلب کیا گیا۔

Leave a Reply