اٹلی کی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت، امریکہ کی اٹلی کو وارننگ

Spread the love

جی سیون میں شامل اٹلی چینی منصوبے میں شامل ہونیوالا مغربی یورپ کا پہلا ملک بن گیا

روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انفرااسٹرکچر منصوبے میں شمولیت کی تصدیق کردی،

جی سیون میں شامل اٹلی چینی منصوبے میں شامل ہونے والا مغربی یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔ غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ کے تین روزہ دورہ اٹلی کے دوران ہفتے کو بیلٹ اینڈ .

روڈ منصوبے میں روم کی شمولیت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر اٹلی

کے نائب وزیراعظم ڈی مائیو نے کہا کہ یہ تجارتی نوعیت کے معاہدے ہیں، آج میڈ ان اٹلی کی فتح کا دن ہے،

اٹلی جیتا ہے اور اطالوی کمپنیاں جیتی ہیں، معاہدے سے اٹلی کی معیشت مستحکم ہوگی۔چینی صدر کے دورے

میں اطالوی کمپنیوں نے 2.5 بلین یوروز کے معاہدے کیے جن کا حجم مستقبل میں بیس ملین یوروز تک پہنچ

جائے گا۔دوسری جانب امریکہ نے اٹلی کو خبردار کیا ہے کہ یہ معاہدے چین کے لیے حساس ٹیکنالوجی تک

رسائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

Leave a Reply