وزیراعظم کا سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس

Spread the love

وزیر اعلی پنجاب کو فوری تحقیقات کا حکم

پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس

لے لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دو ہندو لڑکیوں

کو سندھ سے اغوا کر کے رحیم یار خان منتقل کیا گیا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب

کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی

جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے سندہ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی

ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سند ھ حکومت ایسے واقعات کے تدارک

کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ

عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے

Leave a Reply