سوہنی دھرتی اللہ رکھے کی گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں

Spread the love

سوہنی دھرتی اللہ رکھے گانے والی شہناز بیگم بنگلہ دیش میں 67 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں ۔ انہوں نے ملی نغموں کے علاوہ بے شمار فلمی اور غیر فلمی گانے گائے۔ بنگلہ دیشی ٹی وی کے مطابق انہیں رات کے آخری پہر دل کا درہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں، شہناز بیگم سوگواران میں شوہر اور بیٹی ہیں۔ ان کی بیٹی برطانیہ میں جب کہ بیٹا کینڈا میں مقیم ہے۔

شہناز بیگم نے گلوکاری کی ابتدا گیارہ برس کی عمر سے کیا اور گانے کی تربیت اپنی والدہ سے حاصل کی۔ 1971 میں بنگلہ دیش کے الگ ہونے پر انہوں نے بنگلہ دیش میں مستقل سکونت اختیار کی۔ ان کی نماز جنازہ ڈھاکہ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

شہناز بیگم کے انتقال پر سب سے پہلا تعزیتی پیغام اپنے زمانے کی معروف گلوکارہ رونا لیلی کی طرف سے نشر کیا گیا ہے۔

شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا گایا ہوا شہرہ آفاق نغمہ جیوے جیوے پاکستان سہیل رعنا نے کمپوز کیا تھا اور اس کو براہ راست نشر کیا گیا اس تقریب کے موقع ذوالفقار علی بھٹو خصوصی طور پر تشریف لائے ان کے ہمراہ بیگم نصرت بھٹو ، بےنظیر بھٹو ، صنم بھٹو اور شاہنواز بھٹو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply