مہاتیر محمد اپنے وطن لوٹ گئے

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) مہاتیر محمد نے اپنے دورے میں پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے

ملاقاتیں کی جب کہ انہیں صدرِ مملکت عارف علوی نے نشانِ پاکستان سے بھی نوازا۔ پاکستان اور ملائیشیا کو

دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانی ہو گی: مہاتیر محمد ملائیشین وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ملائیشیا

کے درمیان مختلف شعبوں میں کروڑوں ڈالر کےمعاہدے بھی ہوئے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے یومِ پاکستان کی

تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔ معزز مہمان

جب دورہ مکمل کرکے واپسی کے لیے نور خان ائیربیس پہنچے تو انہیں پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف

تھنڈر 17 طیارے پر بریفنگ دی گئی اور مہاتیر محمد نے طیارے کا معائنہ بھی کیا جب کہ پاک فضائیہ کی

جانب سے معزز مہمان کو فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء نے

معزز مہمان کو نور خان ائیربیس سے رخصت کیا۔

Leave a Reply