ہم خیال جماعتوں کی مشاورت سے نیا بلدیاتی نظام بنا رہے ہیں، پرویز الٰہی

Spread the love

چکوال( صرف اردو ڈاٹ کام) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا

ہے کہ گزشتہ حکومت کی طرف سے شروع کیے جانے والے بلدیاتی نظام کی

مدت میں ابھی دو سال باقی ہیں لہٰذا ہم ایک مضبوط بلدیاتی نظام تمام ہم خیال

سیاسی جماعتوں کی مشاورت کیساتھ ترتیب دے رہے ہیں اور یہ نظام نچلی سطح

پر عوام کے بنیادی مسائل حل کریگا۔ وہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر

کی ہمشیرہ کی شادی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ صوبائی وزیر

معدنیات حافظ عمار یاسر کی ہمشیرہ کی شادی بہت بڑا سیاسی اجتماع بن گیا۔جس

میں سات ہزار سے زائد ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے چیدہ چیدہ افراد نے

شرکت کی ۔ان میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی،صوبائی وزیر قانون

پنجاب راجہ محمد بشارت،رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین،ایم پی اے

سردار آفتاب اکبر،سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن،پیر وقار حسین شاہ

کرولی،قاضی محمد اکبر،شیخ ریاض فاروقی،راجہ اسد اعوان منارہ،چوہدری

محسن حسن خان،ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی،ڈی پی او چکوال عادل

میمن،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود،سابق ایم پی اے چوہدری

سلطان حیدر،وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ،ظفر بختاوری،ملک تنویر اسلم

سیتھی،ملک نعیم اصغر اعوان،ملک اختر شہباز،خواجہ عارف یوسف،صدر چیمبر

ملک غلام مرتضیٰ،چوہدری محمد یوسف تھوہا بہادر،چیئرمین چوہدری محمد

ضمیر شامل تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مزید بتایا کہ اس

وقت وٹو طرز حکومت کا پنجاب میں کوئی امکان نہیں کہ اس سے عوام کے

مسائل میں اضافہ ہو تا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پی

ٹی آئی کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہے۔ایسے سوال نہ کریں جس سے تعلقات

خراب ہوں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تلہ گنگ کے عوام نے ہمارے اوپر جو

اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہم پرقرض ہے اور ہم اس قرض کو اتاریں گے ۔ وفاقی

کابینہ میں چوہدری مونس الہٰی یا چوہدری سالک حسین میں سے کون شامل ہوگا

کے سوال پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ دعا کریں تلہ گنگ والوں کا

قرض ہم نے ہر صورت میںاتارنا ہے۔

Leave a Reply