ڈیم فنڈمہم،عمران خان کے دستخط شدہ 2 گیند 65 ہزار ڈالر میں نیلام

Spread the love

اسلام آباد ( صرف اردو ڈاٹ کام ) کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کی تقریب میں

وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ دو کرکٹ بال 65 ہزار کینیڈین ڈالر میں

نیلام ہوئے۔ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ

کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں بیرون ملک پاکستانیوں نے

شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ دو کرکٹ بال 65

ہزار کینیڈین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخط والا ایک

بال 35 ہزار جبکہ دوسرا 30 ہزار کینیڈین ڈالر میں نیلام ہوا۔ اس موقع پر تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا

کہ ڈیم کے معاملے پر عوام میں آگاہی دینے پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ

میاں ثاقب نثار کو کریڈٹ جاتا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بہت جلد دو

ڈیموں پر کام شروع ہوجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پر لوگ اعتبار کرتے ہیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے ڈیم بنائیں گے۔



Leave a Reply