عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ کا بھارت سرکار کومعاشی میدان میں بڑا دھچکا

Spread the love

نئی دہلی ( انٹرنر نیشنل ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند حکومت مودی سرکار کو تمام

تر منفی ہتھکنڈے اپنانے کا باجود سیاسی و معاشی میدانوں میں گزشتہ روز ا

سوقت زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب عالمی ریٹنگ ایجنسی “فچ” نے

بھارت کی ممکنہ شرح ترقی کو گھٹا دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطا بق بین

الااقوامی شہرت یافتہ ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھارت کی ممکنہ شرح ترقی 2019

سے 20 میں صرف 6.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ ریٹنگ ایجنسی نے

اس سے قبل مالی سال میں بھارت کی شرح ترقی 7.3 فیصد تک رہنے کا امکان

ظاہر کیا تھا۔ممکنہ شرح ترقی میں کمی کی وجہ سے متعلق فچ کا کہنا تھا بھارت

کی شرح ترقی میں پہلے جیسی تیزی کی امید کم ہے،ہم نے عالمی معاشی

منظرنامے کو پیش نظر رکھاہے اور بھا ر تی معیشت کی رفتار میں کمی کو دیکھ

ہم نے آئندہ مالی سال کیلئے شرح ترقی میں پہلے بتائے گئے اندازے میں کمی کو

ضروری سمجھا ہے۔عالمی ر یٹنگ ایجنسی فچ نے گزشتہ سال مالی سال 2019ء

کیلئے ہندوستان کی ممکنہ شرح ترقی میں تخفیف کر کے اسے 7.8سے 7.2کر

دیا تھا ۔ ر یٹنگ ایجنسی 2020 اور 2021 کے مالی سال کیلئے ممکنہ ترقی میں

کمی کی تھی۔فچ نے شرح ترقی میں کمی کی متعدد وجوہات بھی بیان کی ہیں ۔ بھا

رت کے سیاسی و معاشی ماہرین انتہا پسند مودی سرکار کیلئے فچ کی ریٹنگ کو

ایک بڑا سیاسی و معاشی دھچکاقرار دے رہے ہیں اور انکا کہنا ہے یہ اعلان

ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لوک سبھا کے انتخابات کے انعقاد کا وقت کم

رہ گیا ہے۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق مودی اور بی جے پی مخالفین ریٹنگ ایجنسی

کے اعداد و شمار کو اپنی انتخابی مہم میں حکومت کیخلاف عوام کی رائے اپنے

حق میں ہموار کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔



Leave a Reply