پاکستان پر حملہ مودی کی سنگین غلطی ،کانگریس

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماسیم

پترودا نے پاکستان پر حملے کو مودی حکومت کی ”غلطی” قرار دیدیا۔ تفصیلات

کے مطابق بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے

قریبی ساتھی سیم پترودا نے پلوامہ حملے کے بعد بالا کو ٹ میں بھارتی فضائیہ

کی کارروائی کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے اس کارروائی میں مبینہ ہلاکتوں

پر سوال اْٹھا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم پترودا

کا کہنا تھا اگر بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں 300 لوگوں کو ہلاک کیا تو میرا

سوال یہ ہے کیا آپ مزید حقائق پیش کر سکتے ہیں اور اس دعوے کو ثابت کر

سکتے ہیں؟ لیکن مجھے یقین ہے مودی حکومت کے اس دعوے میں زرہ برابر

بھی حقیقت نہیںہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply