یوم پاکستان پریڈ,اللہ اکبر کی گونج،دفاعی سامان کی نمائش،جنگی طیاروں کی گھن گرج

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش

و جذبے سے منایا گیا ، اس حوالے سے ملک بھر میں دن بھر تقریبات کا سلسلہ

رہا ۔اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس

توپوں کی سلامی سے ہوا۔توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی

جانب سے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

اسلام آباد میں مسلح افواج نے شاندار پریڈ کی ۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر

عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی

شخصیات نے شرکت کی ۔یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے

وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تھے جبکہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی

فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں

شریک تھے ۔اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں کہ دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی

کی گئی۔پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ چین، سعودی عرب اور

آذربائیجان کے دستے اور ہواز باز بھی شریک ہوئے۔صدرمملکت سمیت مہمانان

خصوصی کی آمد کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور تلاوت کلام پاک کی گئی جس

کے بعد صدرمملکت عارف علوی کو مسلح افواج کے دستوں سے سلامی پیش کی

اور صدر نے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ائیر چیف کی سربراہی میں پاک

فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور اس دوران طیاروں کی گھن

گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما دیا۔ائیر چیف مارشل نے ایف 16

طیارے میں پریڈ گراؤنڈ کے چکر لگائے اور فضا میں بلند ہوگئے، جے ایف 17،

ایف 16، میراج اور ایف 7 پی طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔پاک فوج،

رینجرز، بحریہ کے دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی دی اور الخالد ٹینکوں

کے دستے نے بھی مخصوص انداز میں سلامی پیش کی۔تقریب میں دفاعی سازو

سامان کی نمائش کی گئی جس میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت

رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

پاکستان کے دفاع کے جدید ترین میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک، ایٹمی اثاثوں کا

دفاعی سسٹم، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جدید ترین ڈرونز اور براق سلامی کے

چبوترے کے سامنے سے گزر ے ۔ پریڈ ایونیو میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،

فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگ بکھیر ے ۔ تقریب کے آخر میں گلوکار

ساحر علی بگا نے آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان کیلئے بنایا گیا

خصوصی نغمہ گاکر شرکا کا لہو گرمایا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply