پاکستان شہداء ، غازیوں کی امانت ،ہر قربانی کیلئے تیار،سیاسی قیادت کا دو ٹوک پیغام

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ،سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ یوم

پاکستان کے موقع پر ہمیں کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کر ناچاہیے ،آج کا

پاکستان نیا پاکستان ہے، پاکستان قوم ماردِ وطن کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے

کیلئے کوشاں ہے،پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن اور

دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزور نہیں سمجھنا

چاہیے۔ ہفتہ کو یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے

خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت ایک ایسے معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم

ہے جہاں ہرکوئی اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ملک کی سماجی واقتصادی

ترقی میں اپناکرداراداکرسکے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان علامہ اقبال کے

خواب کی عملی تعبیر کا دن تھا، قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت

میں مسلمانان برصغیر نے اپنی آزادی کی تحریک کو منزل کا نشان قرار دیا تھا،

نوازشریف نے پاکستان کو قائد اعظم کا روشن پاکستان بنانے کے لیے کام کیا،ہم

فروعی تنازعات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کے مشن پر توجہ مرکوز کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے

مارنے والے عناصر اب باز آجائیں، افراد کے مفادات کی خاطر اصول نہیں بنائے

جاتے، باوقار قومیں ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور عوام کی بہبود کو ملحوظ خاطر

رکھتے ہوئے مضبوط بیانیہ اختیار کرتی ہیں،یہ پاکستان اور آٹھ دہائیاں قبل منظور

کی جانی والی قرارداد پر عمل کا عہد کرتے ہیں، قائد کے نظریہ حقیقی علمبردار

کی حیثیت میں، ان کی پارٹی تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کا

مقابلہ کریں گے۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل

روشن ہے اور پاکستان قاہم رہنے کیلئے بنا ہے۔ یوم پاکستان پر

گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہی کے دن ایک الگ

وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے

کہ اقبال کا خواب، قائد اعظم کی جدوجہد اور بڑوں کی قربا نیوں سے پاکستان بنا

لیکن پاکستان بننے کے بعد ہم نے کیا کیا نہیں کیا، ہم نے اپنے پہلے وزیر اعظم

کو گولی کا نشانہ بنایا۔ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان نے پاکستانیوں کو یوم پاکستان

کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا عہدکریں ملک کو مضبوط،فلاحی اسلامی مملکت

بنائیں گے،ڈاکٹرعبدالقدیر کا کہنا تھا آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں،

پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی

نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر ہمیں قرارداد مقاصد کی روشنی میں تجدید عہد

کرنا چا ہیے ،قائد اعظم کی سچی اور کھری قیادت کے باعث پاکستان کا قیام عمل

میں آیا ، قیام پاکستان میں تحریک پاکستان کے کارکنوں کا سرگرم کردار تاریخ کا

سنہری باب ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یوم پاکستان کی اہمیت

کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی امانت ہے ۔

مادر وطن کی حفاظت اور ترقی ہمارا مقدس فریضہ ہے ۔ وزیر اعظم ملک کو

حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے

کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے

تیار ہیں لیکن ہمیں نسلی امتیاز اور فرقہ ورانہ تعصب سے نجات حاصل کرنا ہوگا

۔یومِ پاکستان کے موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی قوم کو مبارک

باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ن23 مارچ کا دن برصغیر کی تاریخ میں ایک منفرد اور

خاص مقام رکھتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ناس قرار داد نے مسلمانوں

کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریکِ آزاد ی کو ایک نیا جوش ا ور ولولہ بخشا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ یوم پاکستان ایک ایساواقع تھا

جس نے برِ صغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔امیر جمعیت علمائے

اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ یوم پاکستان ہماری ملی تاریخ کا

عظیم دن ہے، سخت جدوجہد کے بعد ملک وجود میں آیا،آج کے دن ہمیں عزم کرنا

ہوگا ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply