نئی دہلی میں یوم پاکستان تقریب میں مدعو مہمانوں سے بھارتی خفیہ اہلکاروں کی بدتمیزی

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے نئی دہلی میں

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنیوا لے مہمانوں

کیساتھ بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم پاکستان

پر ہمسایہ ملک بھارت کے دارالحکومت میں پا کستانی سفارتخانے میں تقریب کا

اہتمام کیا گیا، ہائی کمشنر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا ، قومی ترانہ پڑھا

اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں ، بھارتی کاروباری

شخصیات اورحریت رہنماؤں نے شرکت کی، تاہم بھارتی حکومتی نمائندے تقریب

میں شریک نہیں ہوئے۔تقریب کے اختتام کے بعد ہائی کمیشن کے باہر بھارتی خفیہ

اداروں کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے شرکاء کو ڈرایا دھمکایا۔ تقریب

میں شریک بھارتی تاجروں کو پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کیا گیاجس پر تاجروں

نے احتجاج بھی کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھا ر ت کے غیر سفارتی اقدام کی

سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کو اوچھی حرکات سے باز رہنے کی

تنبیہ کی ہے۔قبل ازیں یوم پا کستا ن کی تقریب سے خطاب میں پاکستانی ہائی

کمشنر نے بھارت پر واضح کیا پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا

جائے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ دھونس اوردھمکیوں کا

استعمال ماضی میں فائدہ مند ہوا نہ آئندہ ہوگا۔ جموں و کشمیرسمیت تمام تنازعات

کا منصفا نہ حل مذاکرات ہیں، باہمی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھارت نے پاکستان

کی مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا، بھارتی پائلٹ کی رہائی اور

کرتارپور راہداری پر مذاکرات سے تناؤ میں کمی آئی ہے لیکن سرحدی کشیدگی کا

خطرہ اب بھی موجود ہے۔وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے بھارت ایک قدم

بڑھائیگاتوہم دو قدم آگے آئیںگے ،لیکن مودی سرکار بدستور اپنی روایتی ہٹ

دھرمی پر قائم ہے مگر تاریخ گواہ ہے پاکستا ن نے بھارت کیساتھ ہمیشہ برابری

اور احترام کیساتھ پْر امن اور اچھے تعلقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply