نوازشریف کے گردوں کا مرض سٹیج تھری تک پہنچ چکا،صحت تشویشناک،مریم

Spread the love

لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پہلے ہی سے جیل کے باہر موجود تھے۔ جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی کو دیکھتے ہی اس پر پھول نچھاور کئے اور کوٹ لکھپت جیل کے باہر کی فضا نواز شریف کی حمایت میں نعروں سے گونج اٹھی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور وہ اکٹھے نواز شریف سے ملاقات کیلئے جیل کے اندر جائیں گے۔ اگر جیل انتظامیہ نے انہیں ملاقات سے روکا تو وہ نواز شریف سے ملاقات تک جیل کے باہر پارٹی کارکنان کے ہمراہ بیٹھی رہیں گی۔

ملاقات کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ،

انکے خون کے نمونوں کی رپورٹس ٹھیک نہیں آئیں،گردوں کا مرض سٹیج تھری تک پہنچ چکا ہیجبکہ بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کے گردوں کے مرض کی مکمل تشخیص اور علاج کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹر کو جیل بھجوایا جائے

اور اس موقع پر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہوں ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply