کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Spread the love

ہم دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے

آپ پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کریں گے،مولانا تقی عثمانی سے گفتگو

کراچی(صرف اردو ڈاٹ کام) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کراچی میں

امن کے دشمن ہیں،دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے جلد

گرفتار ہوں گے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مدرسہ دارالعلوم کورنگی میں مولانا تقی عثمانی سے

ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا تقی عثمانی نے گذشتہ روز ان پر کئے گئے قاتلانہ حملے سے متعلق وزیر اعلی

سندھ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا ہے، اللہ پاک نے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو

مولانا تقی عثمانی پر حملے کے بارے میں تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

محفوظ رکھا، آپ پر قاتلانہ حملے کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے، کچھ عناصر شہر کے امن کے دشمن ہیں، ہم

دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم آپ پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کریں

گے۔

Leave a Reply