ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی کا آویزاں بورڈ ہٹا دیا گیا

Spread the love

سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت سندھ کے قواعدکے مطابق اجازت دی جائے گی

کراچی(جنرل رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں آن لائن ٹیکسی سروس کے

ممنوع داخلہ سے متعلق لگائے جانے والا انتباہی بورڈ ہٹا دیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی

ائیرپورٹ کی حدود میں کسی بھی آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت سندھ کے

قواعدکے مطابق اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں کریم کے سی ای او نے گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر

ٹرانسپورٹ سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ترجمان کریم کا کہنا تھا کہ کریم انتظامیہ اپنے مسافروںکوکراچی

ائیرپورٹ لانے ا ور لے جانے کی سہولت کے پیش نظرحکومت سندھ اور سول ایوی ایشن حکام سے بھی بات

چیت جاری ہے، کریم ٹیکسی سروس سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق سروس جاری

رکھی جائے گی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply