بلاول بھٹو کی زیرقیادت ٹرین مارچ 26 مارچ کوشہرقائد سے شروع ہوگا،تیاریاں مکمل

Spread the love

اجلاس میں پارٹی قیادت کے خلاف جاری سیاسی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی(اپنے رپورٹر سے) حکومت مخالف ٹرین مارچ بلاول بھٹوکی قیادت میں 26 مارچ کو کراچی سے

شروع ہوگا۔حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کا فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کراچی میں

ہونیوالے اہم اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ٹرین مارچ کی تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں

بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیپلز پارٹی

نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پر ہوگا۔دوسری

جانب وزارت ریلوے نے بھی بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کیلیے ٹرین کی منظوری دیدی، ٹرین مارچ 26 مارچ

کو کراچی سے شروع ہوگا اور احتجاجی ٹرین 2 دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچے گی، پی پی کی تمام

اضلاع میں ٹرین مارچ کیلیے رہنماؤں اور کارکنان کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اجلاس میں 26 مارچ سے

شروع ہونیوالے ٹرین مارچ، 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دی

گئی، اجلاس میں نیب کی جانب سے پارٹی قیادت کے خلاف جاری سیاسی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے

بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں یوم پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو

زرداری نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہماری اس اہم ترین ذمے داری کی یاد

دہانی کراتا ہے کہ ہمیں اپنے بانی اجداد کی پیروی کرتے ہوئے ایک ایسا جمہوری معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں

امن، انصاف و انسانی حقوق کا احترام ہو۔

Please follow and like us:

Leave a Reply