فلسطینی عوام کی قربانیوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں، خالد طافش

Spread the love
خالد طافش فائل فوٹو

اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا دن اس ملک کی خاطر قربانیاں دینے والوں کیلئے ایک یادگار دن ہو گا

بیت لحم (صباح نیوز)فلسطینی مجلس قانون کے رکن خالد طافش نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے ملک سے

اسرائیلی قبضہ ختم کرانے تک مزاحمت کی راہ پر ثابت قدم رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی طافش

نے بیت لحم میں شہید احمد مناصرہ کے جنازے میں شرکت کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی

قربانیوں کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک ان کا سامنا فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اسرائیلی

دشمن سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا دن اس ملک کی خاطر قربانیاں دینے

والوں کے لئے ایک یادگار دن ہو گا۔بیت لحم شہر میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شہید مناصرہ کے

جنازے میں شرکت کی جنہیں گزشتہ شب اسرائیلی فوج نے بغیر کسی وجہ کے اس وقت گولیاں مار کر شہید کر

دیا تھا جب وہ ایک چیک پوسٹ کے قریب اپنی گاڑی پر گزر رہے تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply