یوم پاکستان،جڑواں شہروں میں موبائل فون اور میٹرو بس سروس بند رہی

Spread the love

ہیوی ٹریفک کو اٹک بریج، حضرو بریج، منگلا اور 26 نمبر چنگی پر رو کا گیا،

یوم پاکستان کے موقع پرکبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی عائد رہی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یوم پاکستان کے موقع ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب

کہ جڑواں شہروں میں موبائل فون اور میٹرو بس سروس بند رکھی گئی ۔یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ

تقریب اور اس ضمن میں کی جانے والی سیکیورٹی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی

میں موبائل سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع تھا ۔ترجمان

موٹروے پولیس کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ہیوی ٹریفک کو اٹک بریج، حضرو بریج،

منگلا اور 26 نمبر چنگی پر روک دیا گیا ، اسی طرح لاہور سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو گجرات،

جہلم بریج، مندرا ٹول پلازا اور روات ٹی چوک پر روک دیا گیا ۔جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند رہی ۔

یوم پاکستان پریڈ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو بس سروس بند کی گئی ۔ترجمان موٹر وے پولیس

کے مطابق مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک لوئر ٹوپہ، دنہ موڑ اور 17 میل ٹول پلازہ پر روکی گئی ۔ڈپٹی

کمشنر اسلام آباد نے یوم پاکستان کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کے ضمن میں نوٹیفکیشن جاری

کرکے 13 سے زائد سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد کردی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 18 مارچ سے

23 مارچ تک پریڈ گراؤنڈ کے اطراف تمام شادی ہالز، ہوٹلز اور بس اڈے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جڑواں شہروں میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر بھی مکمل پابندی عائد رہی

Please follow and like us:

Leave a Reply