یونس خان کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ

Spread the love

یونس خان پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ ہوں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمہ داریاں

دینے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ، معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے

گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سابق کپتان یونس خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے

ہوئے دوسرے ممالک کی طرز پر کرکٹ کی دنیا کے اہم نام کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمے داریاں سونپنے کا

فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونس خان پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ ہوں گے،

ان کے ساتھ ندیم خان کو منیجر تعینات کیا جائے گا، اس کے علاوہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی ذمے داریاں بھی

یونس خان کے پاس ہوں گی۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ اس سطح پر پی سی بی کسی کو اتنا با اختیار بنانے جا رہا

ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اعلی عہدیدار براہ راست یونس خان کے ساتھ رابطے میں ہوں گے۔پی

سی بی اور یونس خان کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply