بائیو مکینکس لیب کو جلد منظوری مل جائیگی: پی سی بی

Spread the love

لاہورکی لمز یونیورسٹی میں قائم لیب آئی سی سی کی منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی بائیو مکینکس لیب کو جلد آئی سی سی کی منظوری مل جائے

گی ، لاہورکی نجی یونیورسٹی میں قائم لیب آئی سی سی کی منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ

نے لگ بھگ ایک دہائی قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بائیو مکینکس لیب بنانے کا کام شروع کیا تھا لیکن لیب

مکمل نہ ہو سکی اور تین برس قبل چیئرمین شہریار خان کے دور میں نجی یونیورسٹی میں لیب لگانے کا

فیصلہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید طرز کی بائیو مکینکس لیب کا تمام کام مکمل کرنے کے بعد آئی

سی سی کی ضروری کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے اور اب جلد ہی آئی سی سی اس کی منظوری دے دے

گی، یہ آئی سی سی کی چھٹی منظور شدہ لیب ہو گی۔اس سے قبل چنئی، پریٹوریا، برسبین، کارڈ ف اور لف برا

میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب موجود ہیں۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لیب لمز یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے اور اس میں استعمال ہونے والا تمام تر سامان پی سی بی کی ملکیت ہے۔ یہ پاکستان میں پہلی ایسی لیب ہو گی جس میں بولروں کے مشکوک ایکشن کی پڑتال اور اصلاح ہو سکے گی

Please follow and like us:

Leave a Reply